پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جاپان ٹیم کیساتھ وابستہ کوچ سیگفڈ ایکمین سے رابطہ کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکمین کی کوچنگ میں جاپان نے جکارتہ ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےکوالیفائیڈ سینئر کوچ اور ایف آئی ایچ کوچ ایجوکیشن ٹرینر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام کے رابطے پر ایکمین نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستگی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
باقاعدہ کنٹریکٹ سائن ہونے کی صورت میں وہ اگلےماہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کی یہ بھی کوشش ہے کہ ایکیمین بھارت میں جونئیرورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کے پاس پہنچ کرٹیم کو کھلانے میں مدد دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
