پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی کے درمیان اختلافات اور تلخی ختم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی، پی ٹی وی اور پی سی بی کے درمیان تین سال تک نشریاتی معاہدہ ہوا تھا۔
پی ٹی وی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ 2023 میں ختم ہونا تھا جبکہ پی سی بی نے معاہدہ 5 نومبر 2021 کو ختم کردیا ۔
پی سی بی نے اچانک پی ٹی وی کے ساتھ کنٹریکٹ ختم کردیا ،پی ٹی وی نے سول عدالت سے اسٹے لے لیا تاہم سول جج طلعت محمود نے پی سی بی کو پی ٹی وی کے علاوہ نیا معاہد کرنے سے روک دیا تھا ۔
معاملات حل کرنے کے لئے فواد چوہدری اور ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کل رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے۔
کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی رائٹس کے معاملہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کو بھی ملاقات میں طلب کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
