
گرلز نیٹ بال چیمپئین شپ کی مختلف کیٹگری کے فائنل کے لیے سٹی اسکول پی اے ایف، کراچی گرامر اسکول، حبیب گرلز اسکول، ٹرینٹی اسکول، سینٹ جوزف اسکول، آئی او بی ایم، اور سٹی اسکول گلشن نے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکسان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پی این ایف گرلز نیٹ بال چیمپئین شپ کے دوسرے روز مختلف سیمی فائنلز کھیلے گئے ۔
انڈر 13 کیٹگری کےپہلے سیمی فائنل میں ٹرینٹی گرکز اسکول نے سٹی اسکول پی اے ایف کو 3کے مقابلے 15 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
انڈر 15کیٹگری کےپہلے سیمی فائنل می سٹی اسکول پی اے ایف نے ٹرینٹی اسکول کو1 کے مقابلے8 گولوں سے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حبیب گرلز اسکول نے سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد کو3ن کے مقابلے 11 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
انڈر 17 کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی گرامر اسکول نے حبیب اسکول کو15 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سٹی اسکول پی ایے ایف نے سینٹ جوزف کو 3 کے مقابلے میں 16 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News