Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ، تیجوری انہدام کیس، کمشنر کراچی کی نئی رپورٹس عدالت میں جمع

Now Reading:

نسلہ، تیجوری انہدام کیس، کمشنر کراچی کی نئی رپورٹس عدالت میں جمع
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

نسلہ ٹاور اور تیجوری ہائٹس گرانے سے متعلق کیس میں کمشنر کراچی نے عدالت میں نئی پیش رفت رپورٹس جمع کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی نئی رپوٹس میں سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور، تیجوری ہائٹس گرانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق نسلہ ٹاوراور تیجوری ہائٹس مکمل گرانے تک کام جاری رہے گا۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورمسمارکرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں نسلہ ٹاور کو فوری مسمار کرکے ملبہ صاف کرنے کا حکم دی دیا تھا۔

Advertisement

عدالت نے حکم دیا تھا کہ فوری عمل درآمد نہ ہوا تو کمشنر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج بھی کراچی رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔

کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے، غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیسز کے علاوہ ملٹری لینڈ پر تجارتی سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین پر قبضے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی زمین سے فوری قبضہ ختم کرانے اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک ہفتے میں کلب بند کرکے رپورٹ پیش کر نے کا حکم بھی دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا
وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر