بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے اہم انکشاف کر دیا۔
سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اس وقت رنبیر کپور کے ایک انٹرویو سے لی گئی مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکاراپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
اداکار رنبیر کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اُنہیں پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر فلمایا گیا گانا ’ظالما‘ بہت پسند ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
میزبان کی جانب سے پسندیدہ گانوں کے پوچھے گئے سوال پر رنبیر کپور نے بتایا کہ اُنہیں انگریزی گانوں سمیت بالی ووڈ گانے بھی پسند ہیں جن میں ماہرہ خان پر فلمایا گیا گانا بھی شامل ہے۔
اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اُنہیں فلم ’رئیس‘ کا گانا ’ظالما‘ اور ہاف گرل فرینڈ کا گانا ’تھوڑی دیر اور ٹھہر جا‘ بہت پسند ہے۔
واضح رہے کہ فلم ہاف گرل فرینڈ کا گانا ’تھوڑی دیر اور ٹھہر جا‘ پاکستان کے معروف گلوکار فرحان سعید نے بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے ساتھ مل کر گایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
