Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیالت کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں غیرقانونی تعمیرات اور کاروباری سرگرمیوں کے کیس میں احکامات جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات ہوئیں تو چئیرمین سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ ذمے دار ہوگا، جس پر ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر سی ڈی اے سے معاہدہ کرکے ہوٹل بنایا اب بے دخل کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا نجی کمپنی نے کیسے سی ڈی اے کے ساتھ معاہدہ کرکے کرایہ فارمز ڈائریکٹوریٹ کو دیا؟ فارمز ڈائریکٹوریٹ کیسے سرکاری زمین پرقبضے کا دعوٰی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا بادی النظر میں فارمز ڈائریکٹوریٹ کا مارگلہ ہلز پر ملکیت کا دعوٰی خلاف آئین ہے، جس پر وکیل سی ڈی اے نے کہا فارمز ڈائریکٹوریٹ نہ صرف ہوٹل بلکہ 8 ہزار 400 ایکڑ مارگلہ ہلز پر ملکیت کے دعویدار ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے  فارمز ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا کے تمام مقدمات 9 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر