Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو سازشی جال چیف جسٹس کیلئے بُنا گیا یہ اس میں خود پھنس گئے، عثمان ڈار

Now Reading:

جو سازشی جال چیف جسٹس کیلئے بُنا گیا یہ اس میں خود پھنس گئے، عثمان ڈار
عمران خان کی حکومت

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مریم نواز بہترین آلا راؤنڈر کھلاڑی ہیں، ٹیپ ٹیپ کھیلتے یہ خود ٹیپ میں پھنس گئے ہیں ، جس سازشی جال کو انہوں نے سابق چیف جسٹس کے لئے بُنا اس میں خود پھنس گئے ہیں۔

سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کے پہلے فیز میں پچیس ریجنز میں مختلف کھیل کی بارہ کیٹیگریز رکھی گئیں ہیں۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کے لئے سنہری مواقع فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 81 کروڑ کی لاگت سے اسٹیڈیم کا تعمیری کام جاری ہے جبکہ 24 کروڑ کی لاگت سے ہاکی اسٹیڈیم اور فٹبال گراؤنڈ اپ گریڈ کیا جائے گا۔

 عثمان ڈار نے کہا پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مریم نواز بہترین  آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں، مریم نواز کی آڈیو بھی لیک ہوئی ہے جسے انہوں نے تسلیم کیا ہے ٹیپ ٹیپ کھیلتے یہ خود ٹیپ میں پھنس گئے ہیں، انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے لئے جال بُنا تھا جس میں خود پھنس گئے ہیں۔

Advertisement

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا ہاؤسسز کے فنڈ اس لئے روکے کہ وہ ان کے ایجنڈے پر کام نہیں کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر