
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی ہم آہنگی ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں مزید اضافے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی نمائندہ خصوصی نے ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ چینی نمائندے نے بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام کے کردار پر پاکستان کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چینی نمائندے نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کی۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی ہم آہنگی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News