
کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سول ایوی ایشن کی تمام اراضی وا گزارکرانے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں سول ایوی ایشن کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹری ایف آئی اے نے عدالت کو پیش رفت رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اراضی پر قائم قبضے ختم کردیے اور اراضی وا گزارکروا کر سول ایوی ایشن کے سپرد کردی ہے۔
چیف جسٹس نے سول ایوی ایشن ڈی جی سے استفسار کیا کہ زمین آپ کو مل گئی؟
ڈی جی سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ جی ہمیں 9 ایکڑ اراضی مل چکی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کل 9 ایکٹر اراضی سے قبضے ختم کرائے ہیں۔ باقی اراضی پر قبضے ختم کروا رہے ہیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ ریونیو والے کہاں ہیں؟ سینئر ممبر کو بلائیں۔
ایف آئی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پانچ ایکڑ زمین پر قبضہ تھا۔ محکمہ ریونیو نے نو ایکڑ زمین کاٹ کر چار پلاٹ بنائے۔ جعلی دستاویزات بنا کرغیرقانونی پلاٹ کاٹے گئے۔
سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو زمین کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News