13 ارب سال پہلے کے ستارے دکھانے والی ٹیلی اسکوپ ’جمیز ویب اسپیس‘ کی لانچنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جمیز ویب اسپیس اپنی نوعیت کی سب سے بڑی دور بین ہوگی جس کی مدد سے 13 ارب اور 50 کروڑ سال قبل کے ستارے اور کہکشاں دکھانے میں مدد کریگی۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بتایا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ میں تکنیکی مسئلے کے باعث اس کا لانچ 22 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
UPDATE: @NASAWebb is now targeted to launch no earlier than Dec. 22 to allow additional testing after a sudden, unplanned release of a clamp that secures the spacecraft to its rocket adapter sent vibrations throughout the observatory: https://t.co/YCHnFLbRIr pic.twitter.com/NX5spmt26C
Advertisement— NASA (@NASA) November 22, 2021
ناسا کے مطابق اس کی وجہ سے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے پورے نظام میں تھرتھراہٹ شروع ہوگئی۔
ناسا کی ٹیم اب معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کے لیے تجربے کیے جا رہے ہیں کہ تھرتھراہٹ کی وجہ سے ٹیلی اسکوپ میں کوئی خرابی پیدا ہوئی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کو 18 دسمبر کو لانچ کیا جانا تھا تاہم اب لانچ میں صرف کچھ کی دنوں کی تاخیر آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
