وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نویدنے کہا ہے کہ ملک میں کچرے اور پلاسٹک کو ری سائیکلنگ کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے کہا کہ کچرے کو ری سائیکلنگ کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی اور ری سائیکلنگ کے کاروبار میں مصروف کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
اس موقع پر گرین پاکستان کے بابر عزیز بھٹی نے کہا کہ کچرے اور پلاسٹک سے اجزائ علیحدہ کرکے فرنیچر، شیڈ اور گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچرے سے نکلنے والے آر ڈی ایف سے بھٹوں اور سیمنٹ فیکٹریز کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔
بابر عزیز بھٹی کا کہنا تھا کہ پلاسٹک ویسٹ کو نئے پلاسٹک میں تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی ا ٓگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
