Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوتھم گمبھیر کی ڈیوڈ وارنر پر تنقید،ایشون کی حمایت

Now Reading:

گوتھم گمبھیر کی ڈیوڈ وارنر پر تنقید،ایشون کی حمایت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی بیٹسمین گوتھم گمبھیر نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتھم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ  ڈیوڈ وارنر نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ گوتھم گمبھیر نے بھارتی اسپنر ایشون کو  کو ٹیگ کر کے ان سے سوال کیا۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی اسپنر ایشون نے ڈیوڈ وارنر کے اس عمل پر ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ  جب آئی سی سی کے قوانین میں ایک چیز جائز ہے تو اس طرح کے عمل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  محمد حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسلی اور دو ٹپے کھاتے ہوئے وارنر کے پاس گئی، امپائر نے گیند کو نوبال قرار دیا پھر بھی وارنر نے گیند کو چھوڑنے کے بجائے اس پر چھکا لگا دیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر