Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی سنچریوں کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں آپ ٹرافی نہ جیت سکیں،روہیت شرما

Now Reading:

ایسی سنچریوں کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں آپ ٹرافی نہ جیت سکیں،روہیت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما کا ماننا ہے کہ ایسے رنز اور سنچریوں کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں آپ ٹرافی نہ جیت سکیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈیا ہینڈل سے گفتگو کرتے ہوئے روہیت شرما نے کہا کہ 2016 سے اب تک، میں صرف اتنا دیکھ سکتا ہوں کہ میں نے کافی تجربہ حاصل کیا ہے، میں 2016 کے مقابلے میں ایک بلے باز کے طور پر بہت زیادہ پختہ ہو چکا ہوں۔

روہیت شرما نے کہا کہ کھیل کو سمجھنا ضروری  ہے، آپ کو ہمیشہ ٹیم کو اپنے آپ سے آگے رکھنا ہوتا ہے اور یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ ٹیم کو اس وقت کیا ضرورت ہے۔

Advertisement

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ کوشش کریں اور ایک یا دو لمحے نکالیں اور سوچیں کہ اگر میں شاٹ کھیلنے جا رہا ہوں تو کیا ٹیم کو اس وقت اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب آپ اپنی ٹیم کے لیے اننگز کا آغاز کرتے ہیں، تو آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ گیندوں کا سامنا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، آپ زیادہ سے زیادہ رنز حاصل کرتے ہیں۔

روہیت شرما نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایسے رنز اور سنچریاں بےمطلب ہیں جن کے بعد آپ ٹرافی نہ جیت سکیں۔

واضح رہے کہ روہیت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدھ کو افغانستان کے خلاف 74 رنز اسکور کرکےپلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر