
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل وکرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے شفاف انتخابات اور ای وی ایم کی بات کی تو بھاگ گئے، ن لیگ کی سیاسی زندگی چھانگا مانگا کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ میاں مفرور اور انکے حواریوں نے ہمیشہ نوٹ کو عزت دی، نااہل لیگ نے عوام سے انکا ووٹ کا حق ہی نہیں عزت بھی چھینی، روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا گھنونا فعل ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ای وی ایم کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک نیب ہے ملک کے معاملات نہیں چل سکتے۔
انہوں نے کہاکہ جو عدل کےنظام کوتوڑ رہا ہے اس پرکوئی بات کرنےکوتیارنہیں، براڈ شیٹ کمیشن میں چیئرمین نیب بتائیں کس نے پیسے کھائے، چیئرمین نیب بتا دیں کتنے پیسے کس سیاستدان سے ریکور کیے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ 3 سال ہوگئے قرضہ کمیشن رپورٹ سامنے نہ آئی،ملک کا قرض 50 ہزار ارب سے اوپر چلا گیا ، حکومت نے قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کردیا،رپورٹ نہیں آئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ، ملک کے مسائل کا حل عوام کو دینا اپوزیشن کا کام ہے، مسائل حل کرنے کا پہلا قدم شفاف اور فوری انتخاب ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ حکومتی چوری پر چیئرمین کی آنکھیں بند ہیں ،چیئرمین نیب کہتے ہیں کسی نے شکایت نہیں کی ، نیب کا ایک کام ہے ملک کی چوری کی پردہ پوشی کرے ، کوئی چیز چھپانی ہو تو کمیشن بنادیں ،چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر ہیں۔
مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ حکومت کی کوشش ہے چیئرمین نیب کو مستقل کیاجائے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے کورونا مریضوں کو بھی نہیں بخشا ، کورونا میں 42 ارب روپے کی چوری سامنے آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News