ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 460 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28638 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 80ہزار 822 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22501 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران41 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ 1044 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد ہو گئی ہے۔
Statistics 18 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,131
Positive Cases: 460
Positivity %: 1.11%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1044— NCOC (@OfficialNcoc) November 18, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 336 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار 683 ہو گئی ہے۔
خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جبکہ بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پندرہ سے ستائیس نومبر تک روک دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News