Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب نے پاکستان کی عوام کو نو تعمیر شدہ دو خوبصورت مساجد تحفے میں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی مالی اعانت سے دونوں مساجد حال ہی میں خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تعمیر کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں ان دونوں مساجد کو پاکستانی عوام کے لیے تحفے کے طور پر حکومت کے سپرد کیا گیا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹر نورالحق قادری بھی شریک تھے۔

اس موقع پر سعودی سفیرسعید نواف المالکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے ہمیشہ پاکستان کی ہرقسم کے حالات میں مددومعاونت کی ہے۔یہ سلسلہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز مرحوم کے دور سے جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ان کے ولی عہد ، وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دانش مندانہ قیادت میں سعودی عرب پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اوراس کی معاونت میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شمال مغربی سرحدی خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تعمیر کردہ جامع مسجد کو سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیزآل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اس جامع مسجد شاہ عبدالعزیز میں بیک وقت 10 ہزارعبادت گزاروں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

سعودی حکومت نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جامع مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز تعمیر کی ہے۔ اس میں بیک وقت چھ ہزار نمازیوں کی عبادت کی گنجائش ہے۔

ان دونوں مساجد کے فنِ تعمیر میں بہ طورخاص مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے نقشے اور دل کش ڈیزائن کوپیش نظررکھا گیا ہے اور ان ہی کی طرح ان کے دالان اور صحن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر