Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 133 ضنی انتخاب؛ (ن) لیگ کا پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام

Now Reading:

این اے 133 ضنی انتخاب؛ (ن) لیگ کا پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام
مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس

(ن) لیگ نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکن محمد عارف نے الیکشن کمیشن میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری سے متعلق مبینہ ویڈیو ثبوت بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے حلقہ این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے، امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر واقع پیکو روڈ اور مادر ملت روڈ پر فیصل میر کے ڈیرے ووٹ خریداری کے بڑے مراکز ہیں، ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان کی مذہبی کتاب پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حلف لے کر فی کس 2 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔

تحریری شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی خریداری الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167، 168 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت قابل سزا جرم ہے، الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریداری کے لئے رشوت اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کا پابند ہے، پہلے بھی ایسی شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن ثبوت نہ ہونے کا کہہ کر اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا، الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں این اے 133 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز ملک کامیاب ہوئے تھے، ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف مکمل طور پر باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر