Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کو جوہری طاقت بننے سے باز رکھنے سے متعلق عالمی کوششوں کے حامی ہیں، سعودی عرب

Now Reading:

ایران کو جوہری طاقت بننے سے باز رکھنے سے متعلق عالمی کوششوں کے حامی ہیں، سعودی عرب
shah-salman

شاہ سلمان — فوٹو بشکریہ ایس پی اے

سعودی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے بار رکھنے سے متعلق عالمی کوششوں کے حامی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ایران سے متعلق  امریکہ کے خلیج دے متعلق اجلاسوں کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’فریقین خطے کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں‘۔

سعودی کابینہ نے ایران کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اسے ایٹمی طاقت بننے سے باز رکھنے سے متعلق عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں کابینہ نے سوڈان میں امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی میں معاون ہر اقدام کی تائید و حمایت پر مشتمل سعودی عرب کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا۔

اجلاس نے سوڈان میں عبوری دور کے فریقین کے درمیان آئندہ مرحلے کے اقدامات سے متعلق معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا۔

Advertisement

سعودی کابینہ نے ریاض میں جی سی سی ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس، اس کی قرار دادوں اور سفارشات سے آگاہی کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض میں جی سی سی آرمی مشترکہ کمان کے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کو سراہا۔

کابینہ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ اس کی بدولت خطے کے امن و استحکام میں معاون مشترکہ دفاعی عمل مزید مضبوط ہوگا۔

سعودی کابینہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ’منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد نیز ہر طرح کی دہشتگردی اور دہشتگرد اداروں کی شکل و صورت میں اعانت روکنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2462 پرعمل درآمد کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا‘۔

کابینہ نے مملکت کے ساتھ تحویل مجرمین معاہدے سے متعلق تجاویز کی منظوری دی اور وزیر داخلہ کو مختلف ممالک کے ساتھ تحویل مجرمین معاہدے کا اختیار تفویض کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر