Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ گرانا ہے یا جیل جانا ہے؟ چیف جسٹس کا کمشنر کراچی کو حکم

Now Reading:

نسلہ گرانا ہے یا جیل جانا ہے؟ چیف جسٹس کا کمشنر کراچی کو حکم
نسلہ ٹاور

چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ ابھی جائیں اورنسلہ ٹاور گرائیں۔ ساری مشینری کراچی سے لے کرجائیں اورگرانا شروع کردیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں نسلہ ٹاورانہدام کیس سےمتعلق سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد نے کمشنرکراچی کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوا کمشنر صاحب جو کام کہا تھا وہ ہوا یا نہیں؟؟

کمشنر کراچی نے عدالت سے کہا کہ ہمیں آپ سے رہنمائی درکار ہے۔

چیف جسٹس نے اظہاریِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سیدھی بات کریں بلڈنگ گرائی یا نہیں ؟ آپ کا یہاں سے جیل جانےکا ارادہ ہے؟

Advertisement

کمشنر کراچی نے کہا کہ میری بات سنیں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں، یہ کمشنر کہلانےکے لائق ہے؟ یہ اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے جو ایسی باتیں کررہا ہے یہاں۔

جسٹس قاضی امین نے کہا آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی۔ آپ کو معلوم ہے آپ کہاں کھڑے ہیں؟

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع

عدالتی حکم کے بعد کمشنرکراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاورپہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسمابتول بھی ساتھ ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے میڈیا کو بتایا کہ ضروری اقدامات کےساتھ آپریشن شروع کردیا۔ کراچی بھر سے ضروری مشینری منگوالی ہے۔ کوشش کی جائے گی کسی کا جانی ومالی نقصان نہ ہو۔ عمارت کو دسویں اور گیارہویں فلورسےتوڑا جائے گا۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسویں فلورسےکام کاآغازکیا ،حفاظتی اقدامات کیےجارہےہیں۔ ایک سے 2 گھنٹے میں مکمل مشینری پہنچ جائے گی۔ کھڑکیاں دروازے نکالے جارہے ہیں۔ 2 ماہ میں عمارت مکمل مسمارکردیا جائے گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ حفاظتی انتظامات مکمل کرکے مکمل مشینری فعال کردی جائے گی۔ ایس بی سی اے حکام کی نگرانی میں عمارت منہدم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر