
چیف آف آرمی اسٹاف انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ 6 سے 8 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جہاں پاکستان کے 375 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں 15 ممالک سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ 9 ممالک کے ریفریز اور آفیشل بھی پاکستان آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے جائے گا۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل طرز کے ایونٹ سے 375پاکستانی کھلاڑیوں کوسیکھنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News