Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

 پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئےازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف کی وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی  جس میں دونوں وزرائے خارجہ  نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین ،پہلے سے موجود دفاعی اور عسکری تعاون کے معاہدوں کو فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دفاعی و عسکری تعاون، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان اور ازبکستان یکساں طور پر افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات یکساں مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی اقدار کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نےیہ بھی کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری میں بدلنے کا خواہشمند ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء تاشقند اور ازبک صدر شوکت مرزاایوف کیساتھ ہونے والی ملاقات سے، دو طرفہ تعلقات مزید وسعت پذیر ہوئے ۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان”وژن وسط ایشیا “پالیسی کے تحت، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کمیشن کے قیام سے متعلق معاہدہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ اس معاہدے سے  دہشت گردی کی روک تھام ، منشیات کی سمگلنگ کو روکنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے حصول میں مدد ملے گی۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور ازبکستان کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے، تہران میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزاراتی اجلاس کے موقع پر میری ازبک وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات انتہائی سود مند رہی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری، افغان عوام کی مدد کرے، افغانستان میں قیام امن سے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر