Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 52افراد ہلاک

Now Reading:

روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 52افراد ہلاک

روس کے علاقے سائیبیریا میں کوئلے کی کان میں دھواں بھرنے سے 6 امدادی کارکنوں سمیت کل 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

جمعرات کو پیش آنے والا یہ واقعہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز حادثہ تھا۔

روسی خبررساں ادارے ٹی اے ایس ایس نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کوئلے کی کان میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ تر لاشیں زیر زمین موجود ہیں اور درجہ حرارت اور میتھین کے ارتکاز میں کمی آنے کے بعد انہیں سطح زمین سے اٹھایا جائے گا۔

اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ 250 میٹر کی گہرائی میں ہوا کی آمد و رفت کے انتظام میں کوئلے کی دھول میں آگ بھڑکنے اور اس کے نتیجے میں اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے 11 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں ۔

علاقائی حکام کے مطابق 38 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور 13 دیگر کو بیرونی مریضوں کا علاج فراہم کیا جارہاہے۔

Advertisement

حادثے کے وقت 285 افراد زیر زمین موجود تھے اور ان میں سے بیشتر کو کان سے باہر نکال لیا گیا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ، کیمیرووو کے علاقے نے جمعہ سے اتوار تک تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر