Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت ریلوے کے ملازمین کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

Now Reading:

وزارت ریلوے کے ملازمین کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

وفاقی وزیریلوے اعظم خان سواتی کے کم آمدن ملازمین کیلئے ہائوسنگ فنانس فراہم کرنے کا معاہدہ پاکستان ریلوے اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی۔

 اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے کم آمدن ملازمین کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا تقریب سےخطاب، ریلوے کے نظام کو جدید نظام کے تحت اپ گریڈ کررہے ہیں ریلوے میں محنت سے کام کرنے والوں کو مکمل سہولیات دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیں گے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کم آمدن طبقے کو ترجیحی بنیادوں پر چھت دی جائے گی پروگرام کے تحت ریلوے کے  مزدوروں  کوگھر بنانے کیلئے قرض دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ  قوم اور ملک کو بتانے کیلئے اور ریلوے ملازمین کو بتانے کیلئے آج تاریخی دن ہے، نئے پاکستان کا مقصد حاصل کرنے کیلئے پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، وزیر اعظم عمران خان غریبوں کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں، ریلوے میں گھوسٹ اور حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج پاکستان ریلوے کے مزدوروں کا دن ہے، اخوت اسلامک فنانسنگ کے ذریعے بلاسود اپنا گھر بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا اور پاکستان ریلوے اور اخوت کے درمیان اس معاہدے پر دستخط ہونگے۔

Advertisement

 

چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ     اخوت موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر محکمہ ریلوے کے ملازمین سمیت پولیس اور قلی حضرات کو بھی قرض دیا جائے گا، ریلوے کے ہر ملازم کو بلاسود قرض اپنا گھر بنانے کیلئے دیا جائے گا۔
امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ  اب تک 17 ہزار گھر وزیر اعظم کے کم لاگت ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بنائے گئے ہیں، ان گھروں کیلئے حاصل کی گئی رقم کی ریکوری 100 فیصد ہے، سرکاری سطح پر سب سے پہلے ریلوے ملازمین کو بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اخوت نے مفت اعلی تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنائی ہے، ریلوے ملازمین اس یونیورسٹی میں اپنے بچوں کو داخل کراسکتے ہیں، اخوت کی طرف سے کم آمدنی والے افراد کی بہتری کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر