قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہوں نے سندھ کے کوچز کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر انور علی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ جیسے تمام اچھی چیزیں ختم ہوتی ہیں،اسی طرح میرا فرسٹ کلاس کرکٹ کیرئیر بھی ختم ہو گیا۔
Like all good things comes to an end, so does my first class cricket career. I, today announce that I will no longer be playing any first class cricket onwards,this Will Give me Purpose and Clarity to Focus on My White ball Game.Please Keep Suporting & Praying #🇵🇰Zindabad
— Anwar Ali Khan (@realanwarali48) November 6, 2021
انور علی نے ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ٹیلیفون پر بات بھی کی۔
انور علی نے اپنے کیریئر میں 108 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔
انور علی نے 2008 سے 2016 کے عرصے میں 22 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 2020 میں ابتدا میں وہ کسی ٹیم کا حصہ نہ تھے البتہ عمر اکمل کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو نے کے بعد انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News