
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ ٹیم کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی ایک عادت سے بے حد پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کی ایک موشن پکچر شیئر کی گئی ہے۔
اس انسٹا اسٹوری میں بابر اعظم اور امام الحق کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
بابر اعظم بیٹھ کر امام الحق کو بال کروا رہے تھے جبکہ امام الحق بیٹنگ کر رہے تھے۔
حسن علی نے انسٹا اسٹوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت زیادہ شوقین، اِن دونوں کا کیا کرنا ہے بھائی، رات کے 10 بجے بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News