Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نقل کرنا بہت مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔

اداکارہ زرنش خان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں؟

Advertisement
صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے زرنش خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تو نہیں بتا سکتیں کہ اُن کی ایک ماہ کی کتنی انکم ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زرنش خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کے جواب کو نقل کیا ہے۔

گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل کرنے پر تنقید کا سامنا

اس ویڈیو میں بابر اعظم اُن سوالات کے جواب دے رہے تھے جو کہ سرچ انجن گوگل پر اُن کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مُسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر