
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا سے کورونا وائرس کی شدت کو کم کرنے کا تعلق دریافت ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیرِ انتظام برازیل میں ہونے والی آزمائشوں سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا ’فلوووکسامائن‘ بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے۔
برازیل میں اس دوا کی آزمائشیں اقوامِ متحدہ کے ’ٹوگیدر‘ پروگرام میں ہوئی جس کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا ایک پینل کررہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان آزمائشوں میں 1472 ایسے مریض بطور رضاکار شریک کیے گئے تھے جن میں کووِڈ نائنٹین کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص ہوچکی تھی۔
739 مریضوں کو دس روز تک روزانہ اصل فلوووکسامائن کی 100 ملی گرام والی دو گولیاں، جبکہ باقی 733 کو اسی ترتیب سے کوئی دوسری بے ضرر گولی (پلاسیبو) کھلائی گئی، دوا کے استعمال کے 28 دن بعد تک ہر مریض کو نگرانی میں رکھا گیا تاکہ بیماری کی شدت بڑھنے یا نہ بڑھنے پر نظر رکھی جاسکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن مریضوں نے اصل فلوووکسامائن استعمال کی تھی، ان میں کووِڈ 19 کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح 30 فیصد کم دیکھی گئی جبکہ وہ مریض جو فلوووکسامائن کے ساتھ ساتھ دوسری دوائیں بھی لے رہے تھے، ان میں یہ شرح 65 فیصد تک کم رہی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کووِڈ 19 کے علاج میں فلوووکسامائن صرف ڈاکٹر کے مشورے پر ہی استعمال کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News