Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت داخلہ نے عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا، عطا تارڑ

Now Reading:

وزارت داخلہ نے عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا، عطا تارڑ
عطا تارڑ

عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔

بنکنگ کورٹ لاہورکے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو بیوقوف بنانے والا شخص شہزاد اکبر ہے۔

انھون نے کہا کہ قانون کے مطابق ایف آئی اے چودہ دن میں چالان عدالت میں جمع کروانے سے قاصر ہیں۔ ایف آئی اے ہر پیشی پر تین، تین ہفتے کی تاریخ مانگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے تاریخ پہ تاریخ مل رہی ہے۔ عدالت میں ایف آئی اے  کاغذ تب پیش کرے جب ان کے پاس کوئی ثبوت ہو۔

Advertisement

واضح رہے کہ بنکنگ کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایف آئی اے سے استفسارکیا کہ مقدمہ کے چالان سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی؟

رایف آئی اے نےعدالت کو بتایا کہ ملزم عثمان ابھی شامل تفتیش نہیں ہوا، اس لیے تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نےعدالت سے استدعا کی کہ عدالت 2 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

Advertisement

جس پر عدالت نےکہا کہ آئندہ ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر