اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل اورفائنل دیکھنے کے لئے دبئی روانہ ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سویرا شیخ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی غرض سے دبئی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح قومی ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہے اس سے قوی امید ہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئین پاکستان ہی ہوگا۔
سویرا شیخ کا کہنا تھاکہ میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروںگی۔
اداکارہ سویرا شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بلے بازوںمیں بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اوران کی اب تک کی کارکردگی انتہائی متاثرکن رہی ہے جبکہ بالرز میں شاہین شاہ آفریدی سے بہت متاثرہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان گروپ کا آخری میچ آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان نے اپنے ابتدائی 4 میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News