Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

ہم ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے  بی سی چوک سے ڈبل پھاٹک سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شاہ رکن عالم مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے آیا ہوں، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دائرہ پورے وسیب کو ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین دنیا بھر میں عوام کی آواز بن کر پاکستان کی بھر پور ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی اور عوام کوسہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں شامل ہے۔ خطے میں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا جبکہ ملک میں امن ہوگا تو عوام خوشحال ہونگے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر اہلیان ملتان اور بلخصوص این اے 156 کی عوام کے لئے 7ارب 83 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔

Advertisement

وزیرخارجہ نے کہاکہ مدراینڈ چائلڈکیئرہسپتال محکمہ خوراک کی زمین پر بنایا جائے گا۔ زمین کی محکمہ صحت کو منتقلی کیلئے دو سال جدوجہد کی،یہ ہسپتال عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا ۔ ہسپتال کی تعمیر سے 1190 لوگوں کو روزگار ملے گا۔27 کنال پر محیط ہسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہے۔مدر کیئر ہسپتال کے بنانے سے نہ صرف حلقے کے باسیوں بلکہ ملتان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کا فرزند ہوں یہاں کی ترقی میرے اوپر قرض ہے۔ملتان کا سیوریج نظام بوسیدہ ہو چکاہے جس کی تبدیلی کیلئے جاپان کے وزیر خارجہ سے درخواست کی جنہوں نے میری درخواست پر ملتان شہر کے سیوریج نظام کی تبدیلی کیلئے 73 ارب روپے کی گرانٹ اینڈ ایڈ کے منصوبے کی منظوری دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  یہ قرض نہیں بلکہ امدادی گرانٹ ہے جو حکومت جاپان نے میری درخواست پر منظور کی جس کی بدولت آئندہ تین سال میں ملتان کا سیوریج کا نظام تبدیل اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چالیس ارب روپے کی لاگت سے ملتان کا سیوریج نظام تبدیل ہوگاجبکہ 33ارب روپے کی لاگت سے ملتان کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملتان میں سیوریج کے 4 سو کلو میٹر پائپ جبکہ عوا م کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 3 سو کلو میٹر پائپ لائن ڈالی جائیں گی جبکہ سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کیلئے ملتان میں دو نئے سیوریج نالے تعمیر کئے جائیں گے جہاں ملتان کا گندا پانی سٹور کیا جائے گا اور عوام کوسیوریج سے پاک تازہ سبزیوں اور فصلوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملتان شہر اور ضلع کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کیلئے سروے مکمل کر رہے ہیں، دسمبر کے اختتام پر ضلع کے ہر کنبے کو انصاف صحت سہولت کار کارڈ ملے گاجبکہ صحت انصاف کارڈ سے غریب خاندان مفت علاج کرا سکیں گے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ این اے 156 میں 11 ارب 72 کروڑ 66لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے حلقے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر