
افغانستان
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا میں غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی ورنہ معاملات خراب ہوں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سرکاری دور پر برطانیہ پہنچ گئے، اس موقع پر اسکائوٹش پارلیمنٹ کی گیلری میں چوہدری محمد سرور کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ، پارلیمنٹ کی اسپیکر الیسن جون اسٹون اور دیگر اراکین تالیاں بجاتے رہے۔
اسکائوٹش پار لیمنٹ کی اسپیکر نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جب کہ اسکائوٹش پارلیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ چوہدری محمد سرور نے فرسٹ منسٹر نکولاسٹرجین ، کابینہ سیکریٹری برائے صحت اور ایم ایس پیز سے ملاقاتیں کیں ، فرسٹ منسٹر نکولاسٹرجین نے پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔
اسکائوٹش پارلیمنٹ کے اراکین نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا جب کہ پام گوسال نے پاکستان میں سکھ کیموینٹی کو دی جانے والی سہولتوں اور خصوصا کرتار پور راہدری کے منصوبے کو تاریخی قرار دیدیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سب افغانستان میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں، موجودہ حالات میں دنیا میں غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی ورنہ معاملات خراب ہوں گے جب کہ افغانستان میں صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جو سب کے لیے لمحہ فکر یہ ہے۔
گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے دن سے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، دنیا کو بھی جوش نہیں ہوش سے افغانستان کے حوالے سے پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News