Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا ون وے کی خلاف ورزی پر2 ہزارروپے جرمانے کا تحریری حکم جاری

Now Reading:

عدالت کا ون وے کی خلاف ورزی پر2 ہزارروپے جرمانے کا تحریری حکم جاری

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پرکم ازکم 2 ہزارروپے جرمانے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ میں آج اسموگ کے تدارک کیلئےدائردرخواست پرسماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیلئے دائردرخواست پر4 صفحات کا عبوری تحریری حکم جاری کیا۔

چیف ٹریفک آفیسرنےعدالت کو بتایا کہ موٹرسائیکل وگاڑی سوارجرمانے کی مالیت کم ہونے پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پرکم از کم 2 ہزار کا چالان کیا جائے۔

Advertisement

عدالت کےعبوری حکم کےمطابق سڑکوں پرگڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثرہوتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹوٹی سڑکوں سے ٹریفک متبادل راستوں پرگامزن کرنا عارضی حل ہے۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔

عدالت کے تحریری حکم کے مطابق ٹوٹی سڑکوں پرٹریفک جام سے بڑی مقدارمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔

عبوری حکم میں کہا گیا کہ ٹریفک کے بہتربہاؤ کیلئےمستقل پلان تیارکرے اورعدالت میں پیش کیا جائے۔ سی ٹی او لاہوراسموگ کے تدارک کیلئے اہم اقدامات تجویز کیے ہیں۔

عبوری حکم  میں یہ بھی کہا گیا کہ اسموگ کے خلاف اقدامات کے بہترین نتائج کے حصول کیلئے سی ٹی او لاہور کوعدالتی اجازت کے بغیرتبدیل نہ کیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نےکہا اسموگ تدارک کے اقدامات کیلئے اتوارکو بھی میٹنگ کی جائے۔ سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک بہاؤ میں اہم رکاوٹ ہے۔

Advertisement

عبوری حکم میں ایل ڈی اے کو سڑکوں پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے پلان اوررپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

عدالت نے عبوری حکم میں چیف میونسپل آفیسرکو بھی آئندہ سماعت پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عبوری حکم کے مطابق عدالت نے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے میونسپل کارپوریشن لاہوراور کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عبوری حکم میں عدالت نے کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن سے متعلق آگاہی کیلئےسڑکوں پرسائن بورڈ بھی لائے جائیں۔

کیس کی مزید سماعت 23 نومبر کو ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر