آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جوکہ اسٹیڈیم میں لی گئی تھی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوا، ٹیم نے کوشش کی لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا۔‘
اعظم صدیقی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے ٹیم بن گئی ہے، آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اور ایک سال بعد پھر آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کے دوران ٹیم نے جان لگا دی، یک طرفہ میچ نہیں ہارے لہٰذا اب بھی ٹیم کو آپ لوگوں کی ہمت اور پیار کی ضروت ہے۔
کپتان کے والد نے کہا کہ ایک اصول ہے بہادر ہار کر بھی بہادر رہتا ہے جبکہ بزدل جیت کر بھی بزدل ہی رہتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کبابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے مزید کہا کہ اپنے کرکٹرز کو بزدل ہارے ہوئے دل شکستہ میں شمار نہ کیجیے گا، انشاء اللہ ! یہی ٹیم قوم کے لیے بڑے بڑے کپ جیتے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News