پتوکی میں ریسیکو 1122 کے اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل اور تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے تمام اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اور تحریری امتحان ریسیکو 1122 کے آفس میں لیا گیا ہے، جسکی قیادت ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی میڈم رابعہ خلیل اور اسٹیشن کوآرڈینٹیر محمد اعجاز نے کی ہے۔
فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان میں تمام ریسیکو اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7 منٹ میں طے کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی مشقیں اور تحریری امتحان بھی پاس کرنا ضروری تھا۔
اس موقع پر ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل کا کہنا تھا کہ ماہانہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسیکو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے اور تحریری امتحان کے ذریعے اہلکاروں کے علم میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو بہتر انداز میں ریسیکو کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میں تمام ریسیکو اہلکاروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News