آریان خان
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان خان کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) حکام کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ممبئی ہائی کورٹ سے رہائی کے فیصلے پر قانونی مشاورت کررہی ہے۔
خیال رہے این سی بی نے گوا میں 2 اکتوبر کو کروز شپ میں ایک پارٹی پر چھاپہ مار کر آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور وہ تب سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں تھے اور اس دوران عدالت متعدد بار ان کی ضمانت بھی مسترد کرچکی تھی۔
تاہم ممبئی ہائی کورٹ نے 23 سالہ آریان خان کو تقریباً ایک ماہ بعد 30 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کردیا تھا اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔
عدالت کی جانب سے آریان خان کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا اور انہیں خصوصی عدالت سے اجازت کے بغیر بھارت چھوڑ کر جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کے رہائی سے متعلق 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آریان خان کے خلاف کوئی واضح ثبوت موجود نہیں اور نہ ہی ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی‘‘۔
NCB officers are deliberating if they want to file an appeal against Aryan Khan's bail, before the Supreme Court. NCB is taking a legal opinion now after examining the Bombay High Court bail order: Narcotics Control Bureau (NCB)
— ANI (@ANI) November 22, 2021
دوسری جانب این سی بی حکام آریان خان کی رہائی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ان کی قانونی مشاورت جاری ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
