Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، مسلسل چوتھا میچ جیت کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، مسلسل چوتھا میچ جیت کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نمیبیا کو شک مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔

تاہم پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Advertisement

قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بنا کر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے انہیں ڈیوڈ ویسا نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5 گیندوں کے مہمان بنے، جن پر انہوں نے اتنے ہی رنز بنائے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

اس کے بعد محمد حفیظ آئے اور محمد رضوان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 67 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی۔

محمد رضوان کے بلے نے ایک مرتبہ پھر رنز اگلے اور وہ 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اس کامیابیاں پر کرکٹ شائقین بھی خوب پرجوش ہیں اور کرکٹر آصف علی کے گھر کے باہر جشن کا سماں ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر