پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام انٹی ڈوپنگ کے سسلسلےمیں آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔
سیمینار کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے کیا۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایات پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سائیکالوجیسٹ اسپورٹس قرت العین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں منعقد کروایا۔
سیمینار میں مختلف ا سپورٹس فیڈریشنز کے نمائندوں، سولہ یونیور سٹیز کے آفیشلز اور مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
تجربہ کار لیکچرارز جن میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کےڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اسلام، سائیکالو جیسٹ اسپورٹس قرت العین، ڈاکٹر شبینہ آفتاب، ڈاکٹر جویریہ سید، خالدضمیر اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی، ان مقررین کا کہنا تھا کہ ذہنی، نفسیاتی صحت تندرستی اور انٹی ڈوپنگ کے حوالے سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے جو مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتے ہیں او زندگی میں توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ان لیکچرز میں نفسیاتی فرسٹ ایڈ (تناؤ، اضطراب، افسردگی)، ممنوعہ ادویات کے استعمال، مقابلہ کی حکمت عملی اور کھیلوں میں ذہنی صحت، زندگی میں ہنر کا حاصل کرنا، نفسیاتی قوت اور محرک، ڈوپنگ کی نفسیاتی اور دماغی صحت سے متعلق چیلنجز (جارحیت پر قابو پانے کا طریقہ) شامل تھے۔
سیمینار کے اختتام پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کیں۔
اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا تھا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹر میں میں بھی ایسے سیمینارز منعقدکروائیں گے اور ممنوعہ ادویات سے بچاؤکے لئے کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News