عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی قومی لائحہ عمل طے نہیں پایا جاسکتا۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی ترجمان صاحب اپوزیشن کو”مشینوں سے نہیں آپ کی نیت، بدنیتی اور ووٹ چوری سے ڈرلگتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ”آر ٹی ایس سے فیضیاب“ ہونے والے آج ہمیں شفافیت کا درس دے رہے ہیں، پرچی ترجمان صاحب پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوگ کورونا، ڈینگی اور اسموگ سے مر رہے ہیں اور بے شرم ترجمانوں کو ای وی ایم مشینوں کی فکر پڑی ہے، ایک ارب ڈالر کے لئے عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ای وی ایم مشینوں کےلئے 150 ارب کہاں سے لائیں گے؟ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے،مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کیا پسماندہ علاقوں میں بنی گالہ سے ٹیمیں لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال کے طریقے بتائیں گی، آج ہمیں ارسطو اور افلاطون بن کر دکھارہے ہیں پارلیمنٹ سے بھاگے کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قومی لائحہ عمل طے نہیں پایا جاسکتا، اٹھاویں صدی ہمیں نہ سنائیں آپ نے 21ویں صدی میں ڈسکہ ، سینیٹ الیکشن کے اندر جو کارنامے سرانجام دیے وہ شرمناک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News