Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ہفتہ وار بچت بازار سے ریلیف

Now Reading:

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ہفتہ وار بچت بازار سے ریلیف

کراچی میں لگنے والے ہفتہ وار بچت بازار میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کا ذریعہ بن گئے۔

بچت بازاروں میں استعمال شدہ اشیا، جوتے، کپڑے، کمبل، برتنوں کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا سبزیاں اور پھل کے اسٹالز عوام کو مہنگائی سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔

کراچی میں بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کا کہنا ہے کہ این او سی سے 150کے لگ بھگ بچت بازار لگائے جارہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے لگنے والے بچت بازاروں اور این او سی کے بغیر لگنے والے علاقائی بچت بازاروں کی تعداد بھی 100کے لگ بھگ ہے۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ بچت بازاروں میں سبزیاں عام دکانوں اور بازاروں سے کافی کم قیمت پر فروخت ہورہی ہیں اس لیے شہری ہفتہ بھر کی سبزیوں اور پھلوں کی خریداری کے لیے بچت بازاروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بازار انتظامیہ کی مطابق خریداری کے لیے آنے والے شہری سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق قیمت ادا کرتے ہیں ہر اسٹال پر اسٹال ہولڈر کی تصویر کے ساتھ پرائس لسٹ بھی لگائی گئی ہے اور زیادہ نرخ لینے والے اسٹال ہولڈرز کے اسٹال بند کرادیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچت بازار شہر کے دیگر علاقوں کے مکینوں کے لیے بھی مہنگائی سے ریلیف کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی میں ہفتہ وار بچت بازار لگ بھگ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد ستمبر 2021 کے آخر میں لگنا شروع ہوئے جس کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

بچت بازار میں نئی فصل کا آلو 50 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جو عام بازاروں میں 80 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ ٹماٹر جو عام بازاروں میں 180 روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں بچت بازاروں میں 120روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر