محکمہ تحفظ ماحولیات نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس 374 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات نے بتایا ہے کہ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 235(8) گھنٹے کی ایوریج کی بنیاد پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 138 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 327 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 117ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات نے یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جارہ کردہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھورہا تھا۔
اس سے قبل ایئرکوالٹی انڈیکس 422 ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورپہلے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اوردیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News