Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

بلدیاتی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نےکہا ہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے متنازع بلدیاتی ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات مزید کم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی بل 2021کی منظوری پر صوبے کے چیف ایگزیکٹو،وزیراعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون کو آئین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سات دن کا وقت دے دیا، موجودہ بل آئین سے متصادم ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نوٹس میں متنازع شقوں کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آئین سے متصادم کسی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2012 اور 2013میں شہری حکومت کے اختیارات میں کمی کی جبکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2012 اور 2013میں لوکل گورنمنٹ کے تحت چلنے والے بہت سے اداروں کو  بھی اپنے ماتحت کرلیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  کا مزید کہنا تھا کہ شہری حکومت کو بااختیارکیا جائے  اور اگر سات دن میں نوٹس کے مطابق کاروائی نہ ہوئی تو اعلی عدلیہ کے روبرو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے تھانے پر ہلہ بول دیا

Now Reading:

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے تھانے پر ہلہ بول دیا
اداکارہ

اداکارہ

لاہور کی معروف اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے تھانے پر ہلہ بول دیا۔

لاہور کے  گرین ٹاؤن میں چند روز قبل اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھرپارٹی چل رہی تھی کہ اس دوران پولیس نے چھاپہ ماردیا اور وہاں موجود 12 افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔

پولیس کی جانب سے ان افراد کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ دعا چوہدری نے اپنی ساتھیوں فضا، کائنات، سحر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں ہلہ بولا اور گرفتار دو ملزمان کو تھانے سے چھڑا کر لے گئیں۔

بعد ازاں پولیس نے تھانہ گرین ٹاؤن میں 7 خواتین اور 3  افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر بغیر بتائے گھس کر مجھے اور میری فیملی کو پریشان کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز اور سربراہ پولیس فیاض احمد دیو سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فرائم کیا جائے۔