
محکمہ داخلہ بلوچستان نے پی ٹی ایم کی قیادت اور محسن داوڑ کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکہ داخلہ بلوچستان کی جاب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کے منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے۔
نوٹیفیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم کے سعید عالم، عبداللہ ننھیال اور ثناء اعجاز کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
پابندی کا اطلاق 11 نومبر 2021 تا 8 اگست 2022 تک ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلے پر 90 روز کی پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News