
علی زیدی
وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر گوانگزی چن کی وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر علی زیدی کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
گوانگزی چن نے عالمی بینک سے بندرگاہوں اور لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں تعاون کی پیشکش کی۔
علی زیدی نے گوانگزی چن کو پاکستان کو درپیش ترقی کے چیلنجز سے آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نے خطے میں سی پیک کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے ورلڈ بینک کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کا شکریہ ادا بھی کیا۔
علی زیدی نے کہا کہ ان کلیدی شعبوں کی نشاندہی کی جہاں عالمی بینک کی مدد بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ پاکستان میری ٹائم پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے اور اس مقصد کے حصول میں چین کے ساتھ شراکت داری اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کے سینئر افسران، وفاقی سیکریٹری برائے بحری امور رضوان احمد اور جوائنٹ سیکریٹری زاہد مسعود موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News