Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے ۱۳۳ ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن کا ووٹ خریدنے سے متعلق فوٹیج کا نوٹس

Now Reading:

این اے ۱۳۳ ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن کا ووٹ خریدنے سے متعلق فوٹیج کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں ووٹ خریدنے سے متعلق فوٹیج کا نوٹس لے لیا۔

ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے ڈی سی لاہور، آئی جی پولیس پنجاب، چئیرمین نادرا اور چئیرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے تیس نومبر تک متعلقہ معلومات طلب کر لیں۔

آر او کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر فوٹیج گردش میں ہے، جس میں ووٹرز میں پیسے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا جا رہا ہے۔

جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس فوٹیج کا فارنزک کروائیں اور اس کی صداقت معلوم کریں۔ ساتھ ہی فوٹیج میں موجود افراد کی شناخت کروائی جائے اور ملوث افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس کو عمارت کی شناخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

آئی جی پولیس کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ غیر قانونی حرکات میں ملوث شخص کو گرفتار کیا جائے۔

قبل ازیں، این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی پر مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکن محمد عارف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کروائی گئی۔

پاکستان الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے ویڈیو ثبوت بھی جمع کروائے گئے ۔

شکایت میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے حلقہ این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے۔

شکایت میں بتایا گیا کہ امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر، پیکو روڈ اور مادر ملت روڈ پر فیصل میر کے ڈیرے ووٹ خریداری کے بڑے مراکز ہیں۔

Advertisement

شکایت میں کہا گیا کہ ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان کی مذہبی کتاب پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حلف لے کر فی کس 2 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔

شکایت کے مطابق ووٹوں کی خریداری الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167، 168 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے، پہلے بھی ایسی شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن ثبوت نہ ہونے کا کہہ کر اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا، الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریداری کے لئے رشوت اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کا پابند ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلم گل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسلم گل کو نااہل قرار دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر