Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی پاکستان شفاف ترین ووٹنگ کے ذریعے دوبارہ حکومت قائم کریگی، تنویر الیاس

Now Reading:

پی ٹی آئی پاکستان شفاف ترین ووٹنگ کے ذریعے دوبارہ حکومت قائم کریگی، تنویر الیاس

تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان شفاف ترین ووٹنگ کے ذریعے دوبارہ حکومت قائم کریگی۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر تنویر الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری، جمہوری عمل مستحکم ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ نوے لاکھ اوور سیز پاکستانیوں کو  ووٹ کا حق دینا عمران خان کا تاریخی کارنامہ ہے۔

 صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر تنویر الیاس کا مزید کہنا  تھا کہ پاکستانی قوم اور اوورسیز کمیونٹیوزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پی ٹی آئی پاکستان شفاف ترین ووٹنگ کے زریعے دوبارہ حکومت قائم کریگی۔

یاد رہے گزشتہ روزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل اپوزیشن کی شدید مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے باوجود منظورکرلیا گیا۔

Advertisement

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظورکرانےمیں کامیاب ہوئی۔

گزشتہ چند ماہ سے صدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرحکومتی رہنما اس ٹینالوجی کے لیے کوشاں تھے کہ آئندہ الیکشن ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے تاکہ انتخابی دھاندلی کا حل نکالا جا سکے۔

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیا چیز ہے؟

ای وی ایم مشین کا پہلا حصہ ایک بڑے ٹیلی فون سیٹ کی طرح ہوتا ہے جس پرکی پیڈ، چھوٹی اسکرین، شناختی کارڈ ڈالنے کی جگہ اور انگوٹھا سکین کرنے کا سینسر لگا ہوا ہے

چپ کے ذریعے اس حصے میں کسی بھی حلقے کے 50 ہزار ووٹرز کا ڈیٹا چند سیکنڈز میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

استعمال کے وقت پولنگ سے پہلے متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسرٹیکنیکل ٹیم کی طرف سے فراہم کیے گئے خفیہ کوڈ اور پاسورڈ کے ذریعے مشین کو آپریشنل کرے گا۔

Advertisement

ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والا ووٹر شناختی کارڈ پولنگ عملے کو دے گا جو کارڈ کو مشین میں ڈالے گا۔

شناختی کارڈ کی تصدیق ہونے کی صورت میں اسکرین پر نشان سامنےآ جائے گا۔ جس کے بعد سینسر سے بائیو میٹرک کی تصدیق ہوگی۔ اس حصہ کو ووٹرشناختی یونٹ کا نام دیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں ووٹرالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تیسرے حصے پر چلا جائے گا جبکہ دوسرا حصہ پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا

مشین میں سرخ اورسبزرنگ کی بتیاں ہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر جب بٹن دبا کرووٹ ڈالنے کی اجازت دے گا توسبزرنگ کی روشنی (لائٹ)  اسکرین پر نمودار ہوگی تاکہ پولنگ ایجنٹس کو پتہ چل سکے گا کہ اب ووٹ ڈالا جا رہا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاس حصے کو کنٹرول یونٹ کہا جاتا ہے۔

ای وی ایم کےتیسرا حصہ بیلٹ یونٹ کہلاتا ہے جس میں متعلقہ حلقے کے امیدواروں کے انتخابی نشان حروف تہجی کی ترتیب سے درج ہوں گے۔

ووٹرکو پریزائیڈنگ آفیسرکی جانب سے کنٹرول یونٹ سے ووٹ ڈالنے کی اجازت ملنےکے بعد ووٹر خفیہ جگہ پررکھے بیلٹ یونٹ پراپنی پسند کے انتخابی نشان کو دبائے گا۔ جس کے بعد اس کے ساتھ رکھے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے چوتھے اورآخری حصے یعنی بیلٹ باکس میں ووٹرکی پسند کے امیدوار کی پرچی پرنٹ ہوکرگرجائے گی۔

Advertisement

پرچی بیلیٹ باکس میں گرنے سے پہلےتین یا پانچ سیکنڈزکےلیے رکے گی تاکہ ووٹردیکھ سکے کہ اس نے جس امیدوار کو ووٹ ڈالا ہے پرچی بھی اسی کے نام کی پرنٹ ہوئی ہے یا نہیں۔

جیسے ہی پولنگ کا وقت ختم ہوگا، پریزائیڈنگ آفیسر کمانڈ کے ذریعے چند منٹوں میں متعلقہ پولنگ بوتھ کا فارم 45 کا پرنٹ نکال سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر