سعودی عرب
ڈاکٹرز نے سعودی عرب میں سیمنٹ نگل کرخودکشی کرنے والے پاکستانی کو بچالیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پاکستانی شہری نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور اس نے سیمنٹ کا لیب کھالیا۔
سیمنٹ کھانے کے بعد پاکستانی شہری کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد اس کے دوستوں نے اسے فوری طور پر جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد پاکستانی شہری کو بچالیا۔
سعودی ڈاکٹرز کے مطابق سینٹ نگلنے والے پاکستانی شہری کے معدے میں سیمنٹ کی تہہ بن گئی تھی اور جب اسے اسپتال لایا گیا اس وقت وہ شدید تکلیف میں تھا جس کے بعد اسے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کنگ عبدالعزیز اسپتال کے طبی عملے نے سب سے پہلے پاکستانی شہری کے مختلف ایکسرے کیے جس کے بعد فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 3 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد پاکستانی شہری کو بچالیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کی جو اس کی آنتوں میں جم گیا تھا تاہم آپریشن کے بعد پاکستانی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
