Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، راجہ پرویز اشرف پر جرمانہ

Now Reading:

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، راجہ پرویز اشرف پر جرمانہ

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن پاکستان زاہد سبحانی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو 29 نومبر کو ذاتی حیثیت میں وضاحت کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر راجہ پرویز اشرف پر 49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے، راجہ پرویز اشرف 3 روز میں جرمانہ ادا کریں ورنہ کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا جائے گا۔

زاہد سبحانی نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کی نادرا، پیمرا اور دیگر اداروں سے رپورٹ آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ورنہ کارروائی ہوتی رہے گی۔

Advertisement

قبل ازیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شائستہ پرویز کو جرمانہ اور راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کیا تھا۔

لاہور کے این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شائستہ پرویز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حلقے میں بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلکسز پر مکمل پابندی ہے۔

رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر