Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے معروف رہنما کو گرفتار کرلیا

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے معروف رہنما کو گرفتار کرلیا
Khurram perves

مقبوضہ کشمیر میں سرگرم انسانی حقوق کے رہنما خرم پرویز — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ

سری نگر: بھارت کے انسداد دہشت گردی سے متعلق تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کے معروف انسانی حقوق کے رہنما خرم پرویز کو مبینہ طور پر دہشت گردوں کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے خرم پرویز کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے مارے اور ان پر مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سازش کے الزامات عائد کیے۔

واضح رہے کہ خرم پرویز کا شمار بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ناقدین میں سے ہوتا ہے اور ان کا گروپ ‘جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی’ نے کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر متعدد رپورٹس شائع کی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ کشمیر اور ایشیا میں جبری طور پر لاپتا کیے جانے والے افراد کے بارے میں قائم کی گئی ایک تنظیم کے سربراہ بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2016 میں انہیں سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہہں دی گئی تھی اور انہیں متنازع پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھارتی سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement

جس کے بعد انہیں 76 دن تک حراست میں رکھا گیا اور بعدازاں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے دباؤ پر رہا کردیا گیا۔

خرم پرویز کی گرفتاری سے متعلق اقوامِ متحدہ کی نمائندہ برائے تحفظِ انسانی حقوق میری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ خرم پرویز کی حراست کی خبریں تشویشناک ہیں، ’وہ کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کے محافظ ہیں‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھی خرم پرویز کی گرفتاری پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کے رضا کار خرم پرویز کی گرفتاری بھارت کی جانب سے انسداد دہشت گردی قانون کے غلط استعمال کی ایک اور مثال ہے، انتظامیہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی یاد رہے کہ خرم پرویز کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب کشمیر میں حال ہی میں پولیس مقابلے میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر