Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشرے میں ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے، پرویزالٰہی

Now Reading:

معاشرے میں ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے، پرویزالٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان اور ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سید گلزار حسنین اور بیٹے سید سلیمان حسنین کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ خودمختار ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہوتے ہیں، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی ہی معاشرے میں جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا ہے جبکہ ہماری عدلیہ ہمیشہ میرٹ پر فیصلوں سے آزاد ریاست کو پروان چڑھنے میں  بھی معاون ثابت ہوئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان اور ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے نظریہ ریاست پر عمل کر کے ہی کامیاب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

Advertisement

 چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بروقت بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف الیکشن ہی معاشرے کی ترقی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی فلاح اور جرائم کے خاتمے کیلئے پیٹرولنگ پوسٹیں قائم کیں، فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے کنزیومر کورٹس کا قیام عمل میں لائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھاکہ عوام کو فوری اور مفت علاج کیلئے ایمرجنسی میں مفت ادویات مہیا کیں ، فوری طبی سہولتوں کیلئے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس شروع کی، طلبہ کو مفت کتابیں اور طالبات کیلئے وظیفے مقرر کیے، یہ سب منصوبے فلاحی ریاست کے قیام میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ ہمارا کامیاب دور حکومت تھا۔

ملاقات میں سید سلیمان حسنین نے بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر لڑنے کا عزم کیا۔

 سید گلزار حسنین نےکہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کی عوام سے محبت اور خدمت کے جذبے سے متاثرہو کر مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر