
افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے پاکستان سے ہار پر انتہائی دل شکستہ انداز میں کہا کہ پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا اور اس شکست سے ہمارے دل ٹوٹ گئے۔
اصغر افغان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو مواقع دینا چاہتا ہوں، میرے خیال سے اس کا اب اچھا موقع ہے، کئی لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیوں لیکن یہ ایسی بات ہے جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا۔
مزید کہا کہ گذشتہ میچ میں مجھے بہت تکلیف پہنچی، اس لیے میں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا میرے لیے یہ مشکل ہے مگر مجھے ریٹائر ہونا پڑے گا۔
خیال رہے کہ اصغر افغان نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔
اصغر افغان آخری میچ میں نمیبیا کے خلاف 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News